Shad Abbasi's Shayari-Part 1 | Poetry | Shad Abbasi | Urdu Shayari

🖋️

 جی چاہتا ہے شعر کچھ اپنے لیے کہوں 

 خم خانٔہ حیات کی ایک داستان لکھوں

 ایسا بھی کیا کہ خود ہی کہوں اور خود سنوں

 کچھ اپنے علم و فن کو زمانے پہ وا کروں 

شاد عباسی- 



🖋️

گنجینئہ خیال کو لفظوں میں ڈھال دوں

مٹھی میں بند سارے نگینے اچھال دوں

شاد عباسی- 



🖋️

لفظوں سے میرے چھن کے نکلتا ہے آبشار 

مجھ کو ملا ہے خوشبو لٹانے کا اختیار

دیکھوں کہ شخصیت ہے میری کتنی پروقار 

لکھوں میرے قلم سے ہے ارائش بہار

شاد عباسی- 


🖋️ 

قرطاس زندگی پہ کھینچا زائچہ ہوں میں

نطق و بیاں میں سلسلٔہ ارتقا ہوں میں 

شاد عباسی-




🖋️ 

دل میں مرے سسکتی ہے ماضی کی ایک کرن

بجھتا دیا ہو جیسے شکستہ مزار پر 

شاد عباسی- 

🖋️

سانسوں کا اعتبار ہمیں  شاد کیا ہوا 

ہر سانس جیسے موت کی تلوار ہو گئی 

شاد عباسی-

....شاد عباسی کی زندگی اور ان کی شاعری

🖋️

سمجھ رہا تھا یہ زادہ سفر ہمارا ہے 

خوشی سے جھومتا گاتا شجر ہمارا ہے 

بڑا فریب دیا عمر کی بہاروں نے 

بڑے ہی فخر سے کہتا تھا گھر ہمارا ہے 

شاد عباسی-

🖋️

ضبط غم کو اندھیرا توڑ گیا 

رشتہ تنہائیوں سے جوڑ گیا 

ساتھ دن بھر تھا شام ہوتے ہی 

میرا سایہ بھی ساتھ چھوڑ گیا 

شاد عباسی- 

🖋️

تنہائیوں کی گود میں ہے شاد زندگی 

معراج عشق ہے فلک انتظار پر 

شاد عباسی- 


🖋️

خود مجھ میں میرے عشق کا افسانہ دفن ہے 

میں سر جھکائے بیٹھا ہوں اپنی مزار پر 

شاد عباسی- 


🖋️

چلا جاؤں گا میں تو نہ آنسو بہانا 

میرے سامنے چائے جی بھر کے رو لو 



🖋️

چھلک جائے تو ایک قطرہ ہے انسو 

سمندر ہے دل میں جو اس کو سمو لو 



شاد عباسی شاعری 

🖋️

دل دھڑکنے کی صدا اور نہ گم کی اہٹ 

چاپ قدموں کی نہ آواز صنم اتی ہے 

انے والا ہے نہیں اب کوئی یقین ہے مجھ کو 

پھر بھی کیوں نیند مجھے رات میں کم اتی ہے 

شاد عباسی- 

Shad Abbasi's Shayari Urdu (Part 2)




Comments

Popular posts from this blog

कहानी याद आती है | Abandoned by Their Own – A Poem on Parents’ Loneliness | अपनों द्वारा छोड़े गए – मां-बाप की तन्हाई पर एक कविता | Best Poetry | Story

चलो एक फूल चुनते हैं | poetry | Let’s Choose a Flower

शाद अब्बासी (एक शख्सियत) | Part 2