Heart Touching Ramadan Quotes
یہ رمضان پہلے جیسا نہی
افطار پہ دستر خوان اسی طرح سجتا ہے
کھجوریں بھی وہ ہی ہیں
اور اذان کی آواز بھی وہ ہی
لیکن کچھ کرسیوں پر خاموشی بیٹھی ہے لوگ نہیں
کچھ پلیٹیں سجی رہ جاتی ہیں
کوئی آگے بڑھ کر انہیں نہیں اٹھا تا
ہم عمر کے اس موڑ پہ آ پہنچے ہیں جہاں الوداع ایک عادت بنتی جارہی ہے
ایک کے بعد ایک
کسی کے دل کا ٹکڑا
کسی کا شریک سفر
اس سے جدا ہوتا جا رہا ہے
دنیا لوگوں سے بھری ہوئی ہے لیکن وہ مخصوص چہرہ
اب کبھی نظر نہیں آ ے گا
عید کے دن مسجد سے واپسی پر کوئی مسکرا کر صرف نظروں سے عید مبارک نہیں کہے گا
وہ لوگ جو ہماری روزمرہ کی زندگی تھے ۔۔۔
جن کے بغیر دن ادھورا لگتا تھا ۔۔۔
جن کی ہمیں عادت ہو چکی تھی
ہم نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ ایک دن وہ صرف" یاد "بن کر رہ جائیں گے
کوئی افطار سے پہلے صرف مسکرا دیتا تھا تو سارا گھر روشن ہو جاتا تھا
کسی کی اک نظر دل کا سارا بوجھ ہلکا کر دیتی تھی
ہم نے سمجھا تھا وقت بہت ہے
اگلا رمضان بھی آے گا ،
اگلی عید بھی ہو گی،
مگر وقت نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کن لوگوں کو چپکے سے، بغیر آواز کے ، ہماری زندگی سے نکال کر لے جائے گا 💔
اب سمجھ آئی ہے
کچھ لوگ ، صرف لوگ نہیں تھے
وہ سکون تھے، سایا تھے، دعا تھے ۔۔۔
وہ جن کے بغیر زندگی ادھوری لگتی تھی
کچھ آوازیں پس منظر نہیں۔۔۔
اصل منظر تھیں
اور وہ لوگ جب آپ کی زندگی سے چلے جائیں۔۔۔
تو زندگی رکتی تو نہیں
مگر دل 💔
دل چلنا بھول جاتا ہے.....
ہنسی آتی ہے، مگر دل نہیں ہنستا،
گھر آباد ہوتا ہے۔۔۔
لیکن روح ویران رہتی ہے
آنکھیں چہروں کو دھندلا ہوتے دیکھ رہی ہیں
صحن میں نگاہ خود بخود انہیں ڈھونڈتی ہے جو اب وہاں نہیں ۔۔۔
سحری کے بعد کی خاموش راتوں میں۔۔۔
کچھ یادیں آ کر تکئے کے کنارے بیٹھ جاتی ہیں
آنسو چپ چاپ
تکئے میں جذب ہوتے رہتے ہیں
یہ رمضان ہمیں یاد دلا ے گا
کبھی کبھی بہت دیر ہو نے سے پہلے اپنے دل کی بات ضرور کر لینی چاہئے
سب کچھ ویسا ہی لگتا ہے۔۔۔
بس وقت آگے بڑھ جاتا ہے
لیکن کچھ لمحے ھمیشہ کے لیے وہیں ٹھہر جاتے ہیں 😢
نا معلوم

Comments
Post a Comment