Heart Touching Ramadan Quotes
یہ رمضان پہلے جیسا نہی افطار پہ دستر خوان اسی طرح سجتا ہے کھجوریں بھی وہ ہی ہیں اور اذان کی آواز بھی وہ ہی لیکن کچھ کرسیوں پر خاموشی بیٹھی ہے لوگ نہیں کچھ پلیٹیں سجی رہ جاتی ہیں کوئی آگے بڑھ کر انہیں نہیں اٹھا تا ہم عمر کے اس موڑ پہ آ پہنچے ہیں جہاں الوداع ایک عادت بنتی جارہی ہے ایک کے بعد ایک کسی کے دل کا ٹکڑا کسی کا شریک سفر اس سے جدا ہوتا جا رہا ہے دنیا لوگوں سے بھری ہوئی ہے لیکن وہ مخصوص چہرہ اب کبھی نظر نہیں آ ے گا عید کے دن مسجد سے واپسی پر کوئی مسکرا کر صرف نظروں سے عید مبارک نہیں کہے گا وہ لوگ جو ہماری روزمرہ کی زندگی تھے ۔۔۔ جن کے بغیر دن ادھورا لگتا تھا ۔۔۔ جن کی ہمیں عادت ہو چکی تھی ہم نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ ایک دن وہ صرف" یاد "بن کر رہ جائیں گے کوئی افطار سے پہلے صرف مسکرا دیتا تھا تو سارا گھر روشن ہو جاتا تھا کسی کی اک نظر دل کا سارا بوجھ ہلکا کر دیتی تھی ہم نے سمجھا تھا وقت بہت ہے اگلا رمضان بھی آے گا ، اگلی عید بھی ہو گی، مگر وقت نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کن لوگوں...