Fried rice | AG | Fried Rice Tricks


فرائیڈ رائس



فرائیڈ رائس کو ٹیسٹی بنانے کے لئے اس میں اسپرنگ اونین🌶️
بھی ڈالیں۔ 


 فرائیڈ رائس بنانے کا طریقہ جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔ 🌶️


فرائیڈ رائس میں لہسن کو باریک کٹ کرکے ڈالیں۔ 🌶️


فرائیڈ رائس میں ادرک کو بھی باریک کاٹ کر ڈال سکتے ہیں۔🌶️

     
چاول اگر بچ جائے تو فکر نا کریں اس کا فرائیڈ رائس بنا دیں۔    اور شام کی چائے کے ساتھ سب کو کھلائیں۔ 


فرائیڈ رائس کو خوبصورت انداز میں پیش کرنے کے لئے اسکو   پلیٹ میں نکال کر اوپر سے پنیر گریٹ کر دے۔ 

پنیر فرائیڈ رائس میں پنیر کو چھوٹے اور چوکور کاٹیں۔ جس سے کی کھاتے وقت ہر نوالے میں پنیر آۓ۔ جو کھانے میں مزیدار لگے گا۔




جب چکن پکائیں تو اس میں سے کچھ سادی بوٹی بنا ہڈی والی نکال کر رکھ لیں اور جب فرائیڈ رائس بنائیں تو ان بوٹیوں کو توڑ کر ڈال دیں ۔


 جب چلی گارلک فرائیڈ رائس بنائیں تو اس میں باریک کٹے لہسن اور لال مرچ کے ساتھ چلی گارلک ساس بھی ڈالیں۔ 


فرائیڈ رائس میں وینیگر کے ساتھ سویا ساس بھی ڈالیں۔🌶️


جب بھی فرائیڈ رائس بنانے کا ارادہ ہو تو چاول پہلے سے بناکر   رکھ لیں۔ کیونکہ فرائیڈ رائس گرم چاول کے بجاۓ ٹھنڈے چاول کا زیادہ اچھا بنتا ہے۔ 


فٹافٹ فرائیڈ رائس بنانا ہو تو لہسن کو باریک کٹ کرکے ڈالنے کے بجائے لہسن پیسٹ ڈالیں۔

چکن ٹکا فرائیڈ رائس کھانے کا موڈ ہو اور تندور نا ہو تو فکر کی بات نہیں ، چکن پین میں یا توا پر پکا لیں اور پھر اس کو کوئلہ سے داگ دیں بالکل تندور والا ذائقہ آۓ گا۔ 


انڈا والا فرائیڈ رائس بنانے کا ارادہ ہو اور تھوڑا چٹ پٹا بھی بناناہو تو انڈا کو فینٹ کر اس میں باریک کٹی ہری مرچ اور باریک کٹی ادرک ڈالیں۔ اور پھر اس کو فرائیڈ رائس میں ڈال کر بنائیں۔ 


بچوں کو ہیلدی فرائیڈ رائس کھلانا ہو تو اس میں کاجو کشمش اور بادام ڈالیں۔ 
 


بچے فائدے کی چیز کم اور نقصان دہ چیز زیادہ پسند کرتے ہیں۔ لیکن وہ یہ سمجھ نہیں پاتے کہ کیا چیز ان کے لئے فائدے مند اور کیا چیز نقصان دہ ہے یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کو ایسی چیز اور کھانا دیں جو ان کے لئے فائدے مند ہو اور ساتھ ہی ساتھ ان کو پسند آئے۔  



بچوں کو فرائیڈ رائس دیں تو اس میں ساس یا تو نا ڈالیں یا اگر ڈالیں تو بہت ہی کم ڈالیں۔ اگر ممکن ہو تو گھر کی بنی ہوئی ساس کا استعمال کریں۔ 

جب بچوں کو ان کے من کا کھانا دیں۔ جیسے فرائیڈ رائس یا برگر وغیرہ تو اس کے ساتھ ان کو کٹوری میں کچھ ایسے پھل جو وہ پسند نہیں کرتے ہیں لیکن ان کی صحت کے لئے وہ ضروری ہو تو ان پھلوں کو بھی دیں۔ اور ان کو بتائیں کہ یہ پھل کھانا ان کے لئے ضروری ہے۔







Comments

Popular posts from this blog

कहानी याद आती है | Abandoned by Their Own – A Poem on Parents’ Loneliness | अपनों द्वारा छोड़े गए – मां-बाप की तन्हाई पर एक कविता | Best Poetry | Story

चलो एक फूल चुनते हैं | poetry | Let’s Choose a Flower

शाद अब्बासी (एक शख्सियत) | Part 2